19 اکتوبر 2012 - 20:30

مصر میں ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مصری قوم کی اکثریت ایران کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے حق میں ہے ۔

ابنا: گرینبرگ کوئين لین روزنز نامی ادارے نے حال ہی میں مصر میں سروے انجام دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مصر کے عوام ایران کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے حق میں ہیں اور ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں ۔ اس سروے میں شرکت کرنے والوں نے ایران کی اکثریت نے جو کہ اکسٹھ فیصد ہے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق اس سروے میں شرکت کرنے والوں نے ایران کی حکومت اور قوم کو ملت مصر اور حکومت کا دوست قراردیا ہے۔اس سروے میں شرکت کرنے والے اکہتر فیصد افراد نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ معاہدہ ختم کیا جانا چاہیے۔ قابل ذکرہے ایران نے مصر کے انقلاب کے دوران ملت مصر کی بھر پور حمایت کی تھی۔

.....

/169